کرکٹ کی عالمی جنگ، پاک بھارت ’’زور کا جوڑ‘‘ کل پڑے گا
ہفتہ 14 فروری 2015 23:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14فروری۔2015ء) کروڑوں لوگوں کی دھڑکنیں تیز ہونے لگیں، نیندیں اڑ گئیں ۔کرکٹ کی عالمی جنگ کے سب سے بڑے معرکے کا وقت قریب آ گیا ۔ کل ایڈی لیڈ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان "زور کا جوڑ" پڑے گا۔انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، روایتی حریف کرکٹ تڑکہ لگنے کو ہے۔ ایڈیلیڈ اوول میں صبح ساڑھے آٹھ بجے میدان سجے گا یعنی زور کے جوڑ کا بگل بجے گا۔
دونوں نے تیاریاں مکمل کر لیں اور آستینیں بھی چڑھا لیں۔ پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں کو اپنے آخری حربے آزمانے ہوں گے۔ کپتان مصباح کو اپنے عرفان پہ مان ہے ۔ احمد شہزاد توقع پر پورا اتریں گے بھارتیوں کے خلاف اچھا آغاز دیں گے۔ شاہد آفریدی کے چھکے سب کو یاد ہیں۔ وہاب ریاض کی پانچ وکٹیں پھر سہانا خواب ہیں۔(جاری ہے)
عمر اکمل کا بلا چلے گا بھارتیوں کا دل دہلا کے رہے گا۔
ادھر بھارتی بھی جوبن پر ہیں ویرات کوہلی تیار ہیں ۔ شیکھر دھون جلوہ دکھائیں گے ان میں کتنا ہے دم سب دکھائیں گے۔ روہت شرما کا دل بھی دھک دھک کر رہا ہے۔ ایشوین کے دماغ میں پلان چل رہا ہے ۔ پاکستان شائقین کا جنون بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ کہیں میچ سے لمحہ بہ لمحہ لطف اندوز ہونے کیلئے بڑی اسکرینوں کی تنصیب جاری ہے تو کہیں گھروں میں ٹیلی ویژن پر مقابلہ دیکھنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ٹیم پاکستان کیلئے دعائیں تو جاری ہیں ہی۔ شاہینوں کی اچھی یا بری کارکردگی پر رد عمل کی ریہرسل بھی کی جا رہی ہے کسی نے چہروں پر سبز ہلالی پرچم پینٹ کرا لئے کسی نے تو بینڈ باجے بھی منگوا لیے۔ ڈھول کی تھاپ اور ملی ترانوں کی گونج بھی ابھی سے سنائی دینے لگی ہے۔ کھیل، کھیل ہی ہوتا ہے لیکن مقابلہ پاکستان اور بھارت کا ہو تو جذباتی جنگ بن جاتا ہے۔ ورلڈ کپ مقابلوں میں ہمیشہ بھارت کے ہاتھوں شکست کا دکھ جھیلنے والے پاکستانی اب کی بار تاریخ بدلنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ٹیم دنیا بھی ان کی دعاؤں میں برابر کی شریک ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.