بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سابق پاکستانی اوپننگ بلے باز سعید انور کے منفرد اعزاز میں شریک ہو گئے،پاک بھارت ورلڈ کپ میں ہونے والے پانچ مقابلوں میں صرف سعید انور کو سنچری بنانے کا اعزاز حاصل تھا
اتوار 15 فروری 2015 18:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15فروری۔2015ء) بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سابق پاکستانی اوپننگ بلے باز سعید انور کے منفرد اعزاز میں شریک ہو گئے۔ایڈیلیڈ میں ہونے والے مقابلے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میں ہونے والے پانچ مقابلوں میں صرف سعید انور کو سنچری بنانے کا اعزاز حاصل تھا۔
(جاری ہے)
سعید انور نے ورلڈ کپ 2003 ء میں سنچورین کے مقام پر 101 رنز کی اننگ کھیلی تھی جو اب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچوں میں پہلی سنچری تھی۔
اس کے علاوہ عظیم بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر دو بار سنچری کے قریب پہنچے، ایک بار 98 اور دوسری بار 85 رنز اسکور کر کے پویلین لوٹے لیکن سنچری نہ بنا سکے۔تاہم اتوار کو ایڈیلیڈ میں ہونے والے مقابلے میں ویرات کوہلی سنچری بنا کر اس منفرد اعزاز میں سعید انور کے ساتھ حصے دار بن گئے ہیں۔ کوہلی نے پاکستان کے خلاف آٹھ چوکوں کی مدد سے 107 رنز کی دلکش اننگ کھیلی۔وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف سنچری بنانے والے پہلے بھارتی بلے باز بھی بن گئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.