بیلجیئم میں سنگدل ماں نے اپنی 3 کمسن بچیوں کو زندہ جلادیا
اتوار 15 فروری 2015 20:00
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15فروری۔2015ء) بیلجیئم میں سنگدل ماں نے شوہر سے جھگڑے کا غصہ 3 بچیوں پر نکالتے ہوئے انہیں کمرے میں بند کرکے زندہ جلادیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلجیئم کے قصبے لینیک میں خاتون کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوچکی تھی اور اس کے شوہر نے بچوں کی تحویل کے لئے عدالتی چارہ جوئی شروع کردی تھی۔
(جاری ہے)
عورت نے غصے میں آکر اپنی 4،2 اور6 سال کی بچیوں کو کمرے میں بند کرکے آگ لگادی جبکہ اس کی 9 سالہ بڑی بہن اسکول میں ہونے کی وجہ سے بچ گئی، سنگدل عورت نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ اپنے شوہر کو فون کرکے بچیوں کے ساتھ کئے گئے سلوک کے بارے میں بتایا۔
بچیوں کے بدقسمت باپ نے قریب ہی رہائش پذیر اپنی بہن کو جلد ازجلد گھر پہنچنے کو کہا تاہم جب وہ وہاں پہنچی تو اسے بچیوں کی جھلسی ہوئی لاشیں ملیں۔ پولیس نے بچیوں کی ماں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہیں۔۔بچیوں کے باپ کا کہنا ہے کہ اسے ابھی تک یقین نہیں کہ کوئی ماں اپنے اولاد کیساتھ اس طرح بھی کوئی کرسکتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.