محمدعامر پابندی کیس،چیئرمین پی سی بی کو حلف نامے کے ساتھ جواب جمع کرانے کا حکم
پیر 16 فروری 2015 14:48
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے کرکٹر محمد عامر پر پابندی عائد کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کو حلف نامے کے ساتھ جواب دوبارہ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
(جاری ہے)
سندھ ہائی کورٹ میں محمد عامر پر پابندی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران پی سی بی نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا، عدالت عالیہ نے جواب پر اعتراض کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جواب کے ساتھ چیرمین پی سی بی کا حلف نامہ نہیں، اس لئے چیرمین پی سی بی کے حلف نامے کے ساتھ جواب دوبارہ جمع کرایا جائے۔
سماعت کے دوران پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل حسین رضوی نے موقف اختیار کیا کہ محمد عامر کا تعلق پنجاب سے ہے ، سندھ ہائی کورٹ درخواست سننے کا اختیار نہیں رکھتی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محمدعامر پاکستانی کرکٹرہیں، سندھ ہائی کورٹ درخواست کیوں نہیں سن سکتی، عدالت عالیہ نے محمد عامر کو جواب جمع کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.