کوہاٹ میں سکیورٹی ہائی الرٹ، دفعہ 144نافذ
انسداد پولیو مہم کے دوران سیکورٹی پلان کے تحت 640پولیس اہلکار تعینات کر کے حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل
پیر 16 فروری 2015 18:45
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) کوہاٹ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر کے دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے جبکہ انسداد پولیو مہم کے دوران سیکورٹی پلان کے تحت 640پولیس اہلکار تعینات کر کے حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر کے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت اسلحہ کی نمائش ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور لاؤڈ سپیکر کے بے جا استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
علاوہ ازیں ضلع بھر میں انسداد پولیومہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں تقریبا ً 1لاکھ 94ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے جبکہ پولیو مہم میں رُکاوٹ پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بھی زیر دفعہ 188ضابطہ فوجداری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔(جاری ہے)
پولیو کے رضا کاروں کو تحفظ فراہم کرنے اور سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے شہر بھر میں 640پولیس اہلکاروں کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ بڑھا دیا گیا ہے دریں اثناء ڈی پی او کوہاٹ محمد صہیب اشرف نے ضلع بھر کی مختلف یونین کونسلز میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تفصیلی دورہ کیا اور مقامی عمائدین سے ملاقاتیں کر کے پولیس کیساتھ مکمل تعاون کے سلسلے میں اُن کا اعتماد حاصل کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
گندم بحران اورسکینڈل، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کوآج اہم اجلاس میں طلب کرلیا
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.