متناسب خوراک کے استعمال سے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے،حکیم عبدالوحید سلیمانی
منگل 17 فروری 2015 17:00
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ 39 ہزار افراد میں کینسر کی تشخیص ہورہی ہے۔ جبکہ یومیہ 381 افراد کینسر میں مبتلا اور 278 افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔ مردوں کے مقابلہ میں اس مرض کی تشخیص میں زیادہ تر خواتین چھاتی کے کینسر کا شکار ہوئی ہیں کیونکہ غیر معیاری اور غیر متناسب خواراک انسانی وجود کی 80 فیصد بیماریوں کی وجہ ہے جن میں سے بعض بیماریاں جان لیوا بھی ہو سکتی ہیں۔
زیادہ اور لگاتار گوشت کھانے والے افراد میں امونیا کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو کینسر کے خلیے بننے کی وجہ ہو سکتی ہے۔ سبز پتوں والی سبزیاں، پیلی سبزیاں، موسمی پھل، تازہ ہوا۔ مناسب نیند، ورزش، چہل قدمی، کینسر کے خلاف جسم میں قوت مدافعت پیدا کرتی ہیں۔ سگریٹ، پان، کولا مشروبات الکوحل، شراب اور نشہ آور اشیاء کینسر کا سبب بنتی ہیں۔(جاری ہے)
اِن خیالات کا اظہار کینسر کے حوالے سے ادارہ فروغ طب یونانی پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار "کینسر اور اس کی احتیاطی تدابیر" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے حکیم عبدالواحید سلیمانی ، حکیم طلحہ وحید سلیمانی، حکیم عروہ وحید سلیمانی، حکیم محمد افضل میو، حکیم سید عمران فیاض، حکیم شوکت علی سندھو، حکیم فیصل نواز ہنجرا، حکیم غلام فرید میر، حکیم احمد حسن نوری، حکیم سید عارف رحیم اور طبیبہ سمیرا گلزار نے کیا اُنھوں نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں میں بھرپور نباتات اور دیگر اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کہ کینسر کے خلاف معاون ثابت ہو تے ہیں۔
کینسر میں بادام، امرود، ٹماٹر، پیاز، اجوائن، سلاد کے پتے،ا سٹابری، شہد، گاجر کا جوس، براکلی، گوبھی، چقندر، ہلدی، انناس، رس بھری، شکر قندی، سامن مچھلی، السی کے بیج اور انار کا استعمال اس مرض کے خاتمہ میں انتہائی معاون ثابت ہو تا ہے۔ اسکے علاوہ فالسہ، اخروٹ، شملہ مرچ، گریپ فروٹ، کنو، مالٹا، مسمی بھی انتہائی سود مند ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے جسم کی قوت مدافعت کو بڑھایا جا تا ہے تاکہ وہ کینسر کے خلاف دفاع کر سکے۔ مزید یہ کہ موجودہ دور میں کینسر کا علاج کافی حد تک ممکن ہے وقت پر مرض کی تشخیص اور علاج سے کئی قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ اُنھوں نے کہا کی قدرتی کچے پھل اور سبزیا ں اپنے اندر ایسے اجزاء رکھتے ہیں جو کینسر کے خلیوں کو ختم کر سکتے ہیں۔ اس لیئے کینسر سے بچاؤ اور علاج کے دوران ان کا استعمال بہت زیادہ مقدار میں کرنا ضروری ہے۔ جبکہ گوشت، فاسٹ فوڈز، کولا مشروبات، جنک فوڈز کا استعمال اس دوران ترک کر دینا چاہیے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.