ژوب ،رخپوڑ میں علاج ومعالجے کی سہولیات ناپید ،ہسپتال میں ڈاکٹر نہ ہی ادویات ہیں،امیر شیخ الحدیث مولانا امین اللہ کاکڑ
بدھ 18 فروری 2015 17:23
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء )جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر شیخ الحدیث مولانا امین اللہ کاکڑ نے کہا کہ ژوب کے علاقے رخپوڑ میں علاج ومعالجے کی سہولیات ناپید ہے ہسپتال میں نہ ڈاکٹر اور نہ ہی ادویات ہیں ہسپتال کا عملہ سب کے سب اکثر غائب رہتا ہے ادویات اگر ہوتو اس کی معیاد ختم ہوتی ہیں خواتین کی گائنی کی سہولت نہیں ہے جس کی وجہ سے خواتین کی اموات ہوتی ہے گائنی کے سلسلے میں دور جانا ممکن ہے بنیادی علاج کیلئے بیسک ہیلتھ یونٹ تک نہیں ۔
ہسپتال میں ایمبولینس تک نہیں علاقے میں تعلیمی ادارے بھی نہ ہونے کے برابرہیں جو ہیں وہ بھی اکثر بند رہتے ہیں ۔ژوب شہر سے چالیس کلو میٹر فاصلہ ہونے کے باوجود بنیادی وسائل کو ترس رہے ہیں صحت ومعالجے کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہیں ۔(جاری ہے)
علاج ومعالجے کیلئے ہسپتال اور تعلیم کیلئے سکولز بنائے جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب کے علاقے رخپوڑ کے دورے کے موقع پر علاقے کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر علاقے کے عمائدین علمائے کرام اور نوجوانوں نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا علاقہ رخپوڑمیں دس گاؤں ہیں دس گاؤں میں عوام کے علاج ومعالجے اورتعلیم وصحت کیلئے کوئی بنیادی مرکز نہیں ہمار علاقہ پسماندگی اور وغربت اورجہالت کی تصویر بنا ہوا ہے ۔
شیخ امین اللہ نے کہا کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ بنیادی مسائل حل ،امن وامان بحال اور خوشحالی کا دوردورہ شروع ہوجائے جماعت اسلامی مظلوموں کی پناہ گاہ اور اسلامی حکومت قائم کرنے کا پلیٹ فارم ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.