پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سابق جنرل سیکرٹری میر اسماعیل بروہی کا پارٹی میں مفاد پرست ٹولے کیخلاف تحریک چلانے کا اعلا،
بلاول بھٹو زرداری کو عوام سے دور رکھنے کی سازش کی جارہی ہے ، وطن واپس آکر ملک کی بقاء سلامتی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،پریس کانفرنس
بدھ 18 فروری 2015 22:42
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سابق جنرل سیکر یٹری میر اسماعیل بروہی نے پارٹی میں مفاد پرست ٹولے کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ضلع میں اس ٹولے کے خلاف کھلی کچہری لگائی جائے گی۔بلاول بھٹو زرداری کو عوام سے دور رکھنے کی سازش کی جارہی ہے ۔بلاول بھٹو زرداری وطن واپس آکر ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔
وہ بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔اس موقع پر قادر بخش برفت،مونا خان اور دیگر بھی موجود تھے۔میر اسماعیل بروہی نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔پارٹی کے سر پرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کو عوام سے دور رکھنے کی سازش کی جارہی ہے ۔(جاری ہے)
کارکنان پارٹی قیادت کے خلاف الزام تراشیوں اور کردار کشی کو برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیرا علیٰ سندھ سید قائم علی شاہ مفاد پرست ٹولے ہاتھوں یر غمال بنے ہوئے ہیں ۔جس سے نہ صرف صوبائی حکومت پر برئے اثرات پڑ رہے ہیں بلکہ پارٹی کا بھی شیرازہ بھکرتا جا رہا ہے اور آصف علی زرداری تک پارٹی کارکنان کی رسائی کو بھی ناممکن بنا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کی پر وہ نہیں کی تھی اسی طرح ہم جمہوریت اور پارٹی کو سازشی ٹولے بچانے کے لئے تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کہ وہ جمہوریت اور پارٹی کی خاطر وطن واپس آئیں جیالے ان کا تاریخی استقبال کرنے کے لئے بے چین ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.