تھکن سے چور اتھلیٹ نے کامیابی کیلئے وہیل چیئر کا سہارا لینے سے انکار کر دیا
جمعرات 19 فروری 2015 14:21
ٹیکساس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) میراتھن دوڑ میں کچھ افراد جیتنے اور کچھ محض تفریح کیلئے آتے ہیں ، لیکن کینیا کی ایک ایتھلیٹ ہائیون جیٹچ نے ایسے جذبے کا مظاہرہ کیا جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے اور اس کی ہمت کی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔
(جاری ہے)
امریکی ریاست ٹیکساس میں منعقدہ آسٹن میراتھن کے دوران 29 سالہ ایتھلیٹ دوڑ میں سب سے آگے تھیں لیکن جب وہ 23 میل فاصلہ طے کر چکیں تو انہیں تھکن نے آ دبوچا اور وہ دوڑنا تو دور کی بات چلنے سے بھی قاصر ہو گئیں۔
انتظامیہ نے جب ان کو تھکن سے چور دیکھا تو وہیل چیئر استعمال کرنے کی پیشکش کی جس سے انہوں نے انکار کر دیا اور اختتامی 400 میٹر رینگتے ہوئے طے کئے لیکن پھر بھی تیسرے نمبر پر رہیں۔ ان کی غیرمعمولی جرات نے منتظمین کو بھی متاثر کیا اور انہوں نے ہائیون جیٹچ کو دوسری پوزیشن کے برابر انعامی رقم سے نوازا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
-
وفاقی دارالحکومت میں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کرکٹرز وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.