ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کرکٹرز وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے

جمعرات 2 مئی 2024 16:55

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کرکٹرز وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کرکٹرز وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے اس ضمن میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم 2 روزہ ٹریننگ پروگرام کیلیے سری لنکا پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

سری لنکا میں ٹریننگ پروگرام کے دوران وسیم اکرم 5 سیشنز منعقد کریں گے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق وسیم اکرم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں مصروف پلیئرز سے بھی ملیں گے۔وسیم اکرم سری لنکا پیس اکیڈمی، ہائی پرفارمنس سینٹر اور کلب کوچز کی بھی رہنمائی کریں گے۔