رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی،پاکستانی معیشت کوچیلنجز کا سامنا رہا۔رپورٹ
جمعرات 19 فروری 2015 15:05
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء)رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران پاکستانی معیشت کوچیلنجز کا سامنا رہا،جاری اور مالیاتی کھاتوں کے خسارے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تجارتی خسارہ بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.6 فیصد بڑھ گیا۔پاکستانی معیشت کو مالی سال پندرہ کی پہلی سہ ماہی میں کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ پاکستانی معیشت کی کیفیت کے عنوان سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق مالی سال 15 کے ابتدائی مہینوں میں پاکستانی معیشت کو آئی ایم ایف کے ساتھ جائزہ مکمل نہ ہونے اسلام آباد کے سیاسی منظر نامے اور پنجاب میں سیلاب جیسے خطرات درپیش رہے ۔
پہلی سہ ماہی میں جاری اور مالیاتی کھاتوں کا خسارہ زیادہ رہا جبکہ تجارتی خسارہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 1.6 ارب ڈالر بڑھ گیا ۔(جاری ہے)
سہ ماہی کے دوران ترسیلات زر 765 ملین ڈالر بڑھ جانے کی وجہ سے اس اضافے کی جزوی تلافی ہو گئی ۔ رپورٹ کے مطابق جاری خسارہ ، بازار مبادلہ کی غیر یقینی کیفیت ان کلیدی عوامل میں شامل تھا جو زری پالیسی کو جولائی تا ستمبر 2014 کے دوران سخت رکھنے کا سبب بنے ۔
پہلی سہ ماہی میں حکومتی قرض پچھلے سال کے مقابلے میں کم رہا جبکہ حکومت نے مرکزی بینک کے بجائے کمرشل بینکوں سے زیادہ قرض لیا ۔ صنعتی شعبہ کی کارکردگی ملی جلی رہی ۔ تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی آئی تاہم بڑے پیمانے کی صنعتوں کی نمو گیس کی قلت کے سبب کم رہی ۔ شعبہ اجناس کی نمو کمزور رہی ۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہونے سے معیشت کوفائدہ ہوگا ۔ مہنگائی ابتدائی توقعات سے کم رہنے کا امکان ہے ۔ رپورٹ میں مالیاتی خسارے کا ساختی جزو کم کرنے کے لئے اہم اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.