پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ، حفاظتی ٹیکوں کا عمل تیز کیا جائیگا، وزیر اعظم
جمعہ 20 فروری 2015 17:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری 2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ، پسماندہ علاقوں میں حفاظتی ٹیکوں کا عمل تیز کیا جائے گا ، عالمی اداروں کی امداد آئندہ نسلوں کے تحفظ پر خرچ کی جائے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف سے حفاظتی ٹیکوں اور ویکسینیشن کے عالمی ادارے کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو اہمیت دیتی ہے ۔ زچہ بچہ کی مناسب نگہداشت اولین ترجیح ہے ۔(جاری ہے)
18ویں ترمیم کے بعد صحت کے معاملات صوبوں کو دے دیئے گئے ہیں ۔ حفاظتی ٹیکوں کیلئے صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ۔ پولیو کے خاتمے کے لیے آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے ۔
چاروں صوبوں میں پولیو پروگرامز پر کام جاری ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پولیو ورکرز کو مکمل تعاون اور تحفظ فراہم کر رہی ہے ۔ ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی بچوں کو پولیو ویکسینیشن دی جا رہی ہے ۔ وفد نے انسداد پولیو مہم میں وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی اور وزارت صحت کی کوششوں کی تعریف کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.