ابوظہبی کے انڈسٹریل ایریامیں آتشزدگی ، 10افراد جاں بحق

جمعہ 20 فروری 2015 20:58

ابوظہبی کے انڈسٹریل ایریامیں آتشزدگی ، 10افراد جاں بحق

دبئی سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20فروری۔2015ء) ابوظہبی کی عمارت میں آتشزدگی سے 10افرادجاں بحق اورآٹھ زخمی ہوگئے ہیں ۔ عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کے المصفہ انڈسٹریل ایریامیں موجود ایک دومنزلہ عمارت میں اچانک بھڑک اُٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے تاہم عمارت میں موجود 10افرادجاں بحق ہوگئے ہیں جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ عمارت کے گراﺅنڈ فلور پر سات دکانیں اور ایک کاروں کی ورکشاپ ہے جبکہ پہلے فلور پر موجود ہارڈویئرکی دکان کو غیرقانونی طورپر کارکنان کی رہائش کے لیے استعمال شروع کردیاگیا۔ امدادی اداروں نے زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کردیاجبکہ آگ پرقابو پالیاگیاہے ۔پولیس کے مطابق ابتدائی طورپر آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم مالک کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :