یوکرین سے منگوائی گئی گندم سندھ حکومت کو بھاری پڑگئی، گوداموں میں پڑی لاکھوں ٹن سرکاری گندم سڑنے لگی
جمعہ 20 فروری 2015 20:59
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) یوکرین سے منگوائی گئی گندم سندھ حکومت کو بھاری پڑگئی، گوداموں میں پڑی لاکھوں ٹن سرکاری گندم سڑنے لگی، نئی فصل بھی آنے کو تیار ہے، سندھ حکومت کی گندم بیچنے کی ساری کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔
(جاری ہے)
سندھ حکومت شدید مشکلات کا شکار ہے، یوکرائن سے منگوائی گئی 7 لاکھ ٹن گندم تو مارکیٹ میں فروخت ہوگئی تاہم مقامی کاشتکاروں سے خریدی گئی گندم گوداموں میں ہی رہ گئی، 9 لاکھ 30 ہزار ٹن گندم حکومت کے پاس ہے، چند روز میں لاکھوں ٹن کی نئی فصل بھی آنے والی ہے، سندھ حکومت پریشان ہے کہ پرانی گندم بھی موجود ہے، کاشتکاروں سے نئی گندم کیسے خریدے اور کہاں رکھے۔
گندم بیچنے کیلئے ایک ہفتہ قبل بنائی گئی 4 رکنی وزارتی کمیٹی بھی ناکام ہوگئی، اشتہار بھی بیکار ہوگئے، 100 کلو گندم پر 1100 روپے سبسڈی بھی دی لیکن سب تدبیریں بے کار، صورتحال سے کاشتکار بھی تذبذب کا شکار ہیں۔سندھ حکومت پر قرضوں کی مد میں کروڑوں روپے کے سود کا بار بھی بڑھتا جارہا ہے، جس کے باعث سائیں سرکار کے مالی بحران میں گھرنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.