وزیر خزانہ 40کروڑ ڈالر کی بیرون ملک منتقلی کا جواب دینے میں ناکام،

اسحاق ڈار کی میڈیا ٹیم صبح سے لیکر رات گئے تک پریس ریلیز جاری نہ کرسکی

جمعہ 20 فروری 2015 23:11

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے چالیس کروڑ ڈالر کی بیرون ملک منتقلی کا جواب نہ دے سکے ۔ وزارت خزانہ کی میڈیا ٹیم صبح سے لیکر رات گئے تک اس سلسلے میں پریس ریلیز جاری نہ کرسکی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر چالیس کروڑ روپے دبئی منتقل ہونے کے الزامات عائد کئے گئے جس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ میری جائز کمائی ہے جو اپنے بچوں کو بطور گفٹ دیئے ہیں تاہم اس سلسلے میں باقاعدہ جواب دونگا مگر جب جمعہ کے روز وزیر خزانہ سے صبح کے وقت رابطہ کرنے کی کوشش کی تو ان کی خاتون پی آر او نے بتایا کہ اس سلسلے میں تمام اخبارات کو پریس ریلیز جاری کی جائے گی مگر رات گئے تک وزارت خزانہ کی جانب سے پریس ریلیز جاری نہ ہوسکی ۔

متعلقہ عنوان :