سعودی عرب کے نئے بادشاہ نے آتے ہی اپنے عوام پر ریالوں کی بارش کر دی
ہفتہ 21 فروری 2015 12:14
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) سعودی عرب میں نئے حکمران شاہ سلمان کے مسند اقتدار پر جلوہ افروز ہونے کے بعد مملکت میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس خوشی کی ایک خاص وجہ انعامات و اکرامات کی بارش ہے جو آج کل سعودی شہریوں کو مالا مال کررہی ہے۔اخبار ”نیویارک ٹائمز“ کے مطابق سرمایہ کاری کے ادارے ایش مور گروپ سے تعلق رکھنے والے تجزیہ کار جان سفاکیا ناکس کے ایک اندازے کے مطابق نئے فرمانروا کی تاج پوشی کے جشن کے طور پر سعودی عوام کو تقریباً 32 ارب ڈالر (تقریباً 32کھرب پاکستانی روپے) کی اضافی تنخواہیں، بونس اور انعام و اکرام دئیے جائیں گے۔
یہ رقم دنیا کے متعدد ممالک کے سالانہ بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق شاہ سلمان نے برسراقتدار آنے کے بعد متعدد سیاسی، اقتصادی اور تنطیمی اصلاحات کا آغاز کیا ہے لیکن عوام کے لئے سب سے بڑی خوشی کی بات انہیں مختلف انداز میں ریاست کی طرف سے ملنے والی رقوم ہیں۔(جاری ہے)
مملکت میں سرکاری ملازمین کو خصوصی گرانٹس دی جارہی ہیں، ادبی اور سپورٹس کلبوں کو خصوصی امداد دی جارہی ہے، کئی اداروں میں ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ بطور بونس دی جارہی ہے اور بیرون ملک طلبا کو خصوصی وظائف دئیے جارہے ہیں۔
سرکار کی تقلید کرتے ہوئے متعدد پرائیویٹ کمپنیوں نے بھی اپنے ملازمین کے لئے خصوصی مراعات اور بونس کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب میں لوگ آج کل نئے موبائل فون، مہنگے لباس اور دیگر آرائشی و آسائشی اشیاء دل کھول کر خرید رہے ہیں جبکہ بیرون ملک سیاحت کے لئے جانے والوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوچکا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.