متحدہ عرب امارات میں ریت کا بدترین طوفان ، ریسکیو ادارے الرٹ
ہفتہ 21 فروری 2015 16:30
دبئی سٹی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری 2015ء) متحدہ عرب امارات گذشتہ دودن سے ریت کے بدترین طوفان کی لپیٹ میں ہے ، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ادارے الرٹ ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اتوار تک یہ سلسلہ جاری رہنے اور بارش کاامکان ہے ۔
(جاری ہے)
عرب میڈیاکے مطابق جمعہ کو شروع ہونیوالے طوفان میں شدت آگئی ہے اورحدنگاہ کم ہوکر 500میٹر یا کسی جگہ کم زیادہ ہے ، 30سے 40کلومیٹرفی کلومیٹر کی رفتار سے جھکڑچل رہے ہیں جس میں ریت موجود ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتار بھی سست ہوگئی ہے اور ریسکیوو فائربریگیڈ کو الرٹ رکھاگیاہے ۔
طوفان کے نتیجے میں کسی نقصان کا تاحال کوئی علم نہیں ہوسکا۔ بتایاگیاہے کہ طوفان کی شدت بڑھنے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بیشتر لوگ گھروں تک محدود ہوکررہ گئے ہیں ، گھریا دفاتر سے باہر موجود لوگوں کے سر کے بال بھی مٹی سے بھر گئے ہیں جبکہ آنکھیں سرخ ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.