شاہد آفریدی کو 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے دو رنز درکار
پیر 23 فروری 2015 12:07
برسبین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ون ڈے کرکٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے صرف دو رنز درکار ہیں۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے چوتھے اور دنیا کے 27 ویں بلے باز بن جائیں گے۔
(جاری ہے)
پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میچوں میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے، انہوں نے 11739 رنز بنا رکھے ہیں، محمد یوسف 9720 رنز بنا کر دوسرے اور سعید انور 8824 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
آفریدی نے 1996ء میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے خطرناک بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے متعدد بار جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کر کے میچ کا نقشہ بدل کر اپنی ٹیم کو فتوحات دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آفریدی نے 19 سالہ کیریئر کے دوران 393 میچز کھیل کر 7998 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی چھ سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.