ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کار کر دگی ،ٹیم مینجمنٹ کا اہم اجلاس طلب
پیر 23 فروری 2015 12:31
برسین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء)ورلڈ کپ میں بھارت اور ویسٹ انڈیز سے عبرتنا ک شکست کے بعد کرکٹ بورڈ میں کھلبلی مچ گئی ہے جس کی وجہ سے آج برسین میں قومی ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کا اہم اجلا س ہونے جا رہاہے ۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق ورلڈ کپ میںٹیم کی ناقص کارکردگی پر یہ اہم اجلاس بلایا گیاہے اور اجلاس کے دوران چیئرمین پی سی بی ٹیم مینجمنٹ اور کپتان مصباح الحق سے بھی فون پر گفتگو کریں گے ۔
مسلسل تنقید کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بھی کافی ڈگمگا گیاہے جس کے لیے اجلاس کے بعد کھلاڑیوں کے مورال کو بلند کرنے کے لیے خصوصی سیشن کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ وہ آئندہ زمبابوے ساتھ ہونے والے میچ میں اچھی پرفارمنس دیں ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شیڈول پریکٹس بھی منسوخ کر دی گئی اور اس دوران کوچز نے بھی ہر کھلاڑی کے کمرے میں جا کر انفرادی طورپر ملاقات کی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.