شام میں کرد فوج کی کاروائیاں 20 سے زائد داعش جنگجووٴ ہلاک ، مختلف علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا

کاروائی کے نتیجے میں 5بچوں سمیت 8 افراد بھی ہلاک ہوئے،تنظیم حقوق انسان

پیر 23 فروری 2015 17:03

دمشق(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) شام میں کرد فوج نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران داعش کے 20 جنگجوہلاک کرکے مختلف علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی تنظیم نے کرد فوجیوں کے ہاتھوں 12 جنگجووٴں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ شہریوں کی حفاظت پر مامور کرد ملیشیا کے ترجمان کے مطابق مارے گئے جنگجووٴں کی تعداد 20 سے زائد ہے۔دوسری جانب عراقی کرد فوج کی مدد سے شامی کردوں نے داعش کو عراقی سرحد کے قریب واقع علاقے سے پسپا کرکے اس کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جب کہ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ کاروائی کے نتیجے میں 5بچوں سمیت 8 افراد بھی ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :