حافظ آباد، سوات سے لاپتہ ہوکر حافظ آباد آنے والی 8سالہ بچی کو پولیس نے والدین تک پہنچا دیا
پیر 23 فروری 2015 19:01
حافظ آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) سوات کے سکول سے لاپتہ ہوکر حافظ آباد آنے والی 8سالہ بچی کو پولیس نے چار روز کی تگ و دو کے بعد اسکے والدین تک پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق قریبا پانچ روز قبل ایک نامعلوم کوسٹر 8سالہ بچی کو حافظ آباد کے نواحی گاؤں بوریانوالہ کے قریب چھوڑ کی غائب ہوگئی تھی۔
(جاری ہے)
جس پر تھانہ کسوکی پولیس نے مذکورہ بچی کو اپنی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کی تو اس نے پشتو زبان میں بتایا کہ اسکا نام رخسانہ ہے اور وہ سوات کے علاقہ ”سرپاٹوکی “کی رہائشی ہے۔
جس پر پولیس کسوکی نے سوات کے علاقہ میں اسکے والد شمس الاھادی تک رسائی کرکے اسے اطلاع کی ۔ جس پر بچی کے بھائی گذشتہ روز اسے واپس سوات لے گئے۔ بچی کے بھائیوں نے بتایا کہ رخسانہ سکول میں پڑھنے کے لئے گئی جہاں سے وہ لاپتہ ہوگئی۔اور وہ اسے کئی روز تک تلاش کرتے رہے۔ابھی تک یہ معلوم نہ ہوسکا ہے کہ رخسانہ کوسٹر میں حافظ آباد کیسے آئی۔اور اسے کون یہاں اور کس مقصد کے لئے لایا۔مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
-
بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن پہلے چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائےگا
-
پاکستان نے اوسلو شوٹنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کر دیا
-
احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ
-
صدرمملکت کی چاند کیلئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
وزیراعظم نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے کے مناظر براہ راست دیکھے اور مسرت کا اظہار کیا
-
وائٹ پیپر سے 2018 کے کرتوت سفید نہیں ہوں گے، طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.