ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی ٹیم کی شرٹ پہننے ، ان کی حمایت کی تشہیر کرنے پر اپنے شائقین سے معافی مانگ لی،
میں جنوبی افریقہ کا حامی ہوں اور سب یہ بات جانتے ہیں، اس کا مقصد ہرگز کسی کے جذبات بھڑکانا نہیں تھا اور اگر ایسا ہوا ہے تو میں اس پر معذرت خواہ ہوں، فیڈرر
پیر 23 فروری 2015 22:07
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے روایتی حریفوں پاکستان اور ہندوستان کے میچ میں ہندوستانی ٹیم کی شرٹ پہننے اور ان کی حمایت کی تشہیر کرنے پر اپنے شائقین سے معافی مانگی ہے۔17 مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے فیڈرر اور ہندوستانی ٹیم کا اسپانسر ایک ہے اور گزشتہ ہفتے ایڈیلیڈ میں روایتی حریفوں کے رمیان میچ سے قبل فیڈرر نے فیس بک پیج پر ہندوستانی ٹیم کی شرٹ تھامے ایک تصویر لگائی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے اسٹار نے دبئی اوپن ٹینس کے آغازسے قبل کہا کہ یہ سب دراصل اسپانسر نائکی کے لیے تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ سب نائکی کی مہم کا حصہ تھا کیونکہ میں نے کچھ ہندوستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی اور میں نے کچھ وقت ہندوستان میں گزارا تھا تو اسی دوران انہوں نے مجھے یہ شرٹ دی تھی۔(جاری ہے)
فیڈرر نے کہا کہ میں جنوبی افریقہ کا حامی ہوں اور سب یہ بات جانتے ہیں، اس کا مقصد ہرگز کسی کے جذبات بھڑکانا نہیں تھا اور اگر ایسا ہوا ہے تو میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔
اس تصویر پر پاکستان میں موجود فیڈر کے فینز کو شدید صدمہ پہنچا تھا۔انگلینڈ میں کیمبرج یونیورسٹی کے طالبعلم نے پاکستان کے مقامی اخبار میں تحریر لکھتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے فیڈرر کی تمام تصاویر ختم کر دی ہیں اور لوگوں کی آرا بھی لیں جس میں سے 12 میں سے دس طلبا نے کہا کہ فیڈرر کے اس رویے سے انہیں شدید دلی صدمہ پہنچا۔ واضح رہے رہے کہ فیڈرر جنوبی افریقہ کے بڑے حامی ہیں کیونکہ ان کی والدہ کا تعلق اسی ملک سے ہے اور راجر فیڈرر فاوٴنڈیشن نے اس ملک کے متاثرہ بچوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈ بھی کٹھا کیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.