انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کے تحت 31ویں فری ڈسپنسری کا آغاز کردیا گیا
منگل 24 فروری 2015 16:57
لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کے تحت تحصیل گلشن راوی کے سیکٹر رستم پارک میں 31ویں فری ڈسپنسری کا آغاز کر دیا گیا ۔ فری ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں سپشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم نے1286 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اورفلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں ادویات بھی مفت دی گئیں،جبکہ248افراد کی بلڈ گروپنگ اور149 شوگر کے ٹیسٹ بھی کیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے لاہور کے علاقے رستم پارک میں فری ڈسپنسری کا آغاز کر دیا گیاہے جو کہ مجموعی طور پر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے لاہور میں قائم کی جانے والی 31ویں ڈسپنسری ہے ۔ ڈسپنسری کے آغاز کے موقع پر ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا ۔(جاری ہے)
کیمپ ہذا میں1286مریضوں کا طبی معائنہ کر کے ہزاروں روپے مالیت کی ادویات بھی جماعت کی طرف سے مفت فراہم کی گئیں، جماعة الدعوة کے فری میڈیکل کیمپ میں آنکھ، کان ،گلہ ،آرتھوپیڈک ،جنرل فزیشن ،جگر ومعدہ ،چلڈرن،سکن کے سپشلسٹ ڈاکٹروں نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔
جبکہ میڈیکل کیمپپ میں248افراد کی بلڈ گروپنگ اور149افراد کے شوگر ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ کیمپ کی نگرانی جماعة الدعوة گلشن راوی کے ناظم حافظ حبیب الرحمن مجاہد نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی ایف ہمیشہ مستحق اور پسماندہ علاقوں کو ترجیح دینے کی اپنی روایت برقرار رکھتا ہے۔ ہم نہ صرف فری میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کا یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پرجاری رکھا جائے گا بلکہ اس کا دائرہ مزید وسیع بھی کیا جارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.