سرسید یونیورسٹی کا کانووکیشن 14/ مارچ کو ایکسپو سینٹرکراچی میں ہوگا
منگل 24 فروری 2015 16:58
کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا سالانہ کانووکیشن 14/ مارچ 2015ء کو ایکسپو سینٹرکراچی میں منعقد ہو گا جس میں کمپیوٹر انجینئرنگ ،الیکٹرونک انجینئرنگ ، سول انجینئرنگ ،ٹیلی کمیونکیشن انجینئرنگ ، بایو میڈیکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس کے طلباء کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی۔ سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید جاوید حسن رضوی کی زیرِ صدارت منعقدہ حالیہ اجلاس میں کانووکیشن کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس میں رجسٹرار سید ابرار علی ،ڈین آف انجنیئرنگ اور مختلف شعبوں کے چیرمین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید جاوید حسن رضوی نے کہا کہ کانووکیشن طلباء کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اور سرسید یونیورسٹی کے گریجوئٹس نہ صرف اپنے ملک میں، بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.