لیگ ن کو دھچکہ، یونین کونسل ساڑو شاہ میں مسلم لیگ کے درجنوں سرکردہ کارکن ساتھیوں اور خاندانوں سمیت تحریک انصاف میں شامل
منگل 24 فروری 2015 18:50
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) مسلم لیگ ن کو دھچکہ، یونین کونسل ساڑو شاہ میں مسلم لیگ کے درجنوں سرکردہ کارکن ساتھیوں اور خاندانوں سمیت تحریک انصاف میں شامل، اس حوالے سے ایک شمولیتی تقریب گزشتہ روز یونین کونسل ساڑو شاہ سردار کلے میں منعقد ہوئے، شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چےئرمین مردان افتخار علی مشوانی نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، کرپشن کرکے صرف اپنے جیبیں بھری ہیں،تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جو عوام کی توقعات پر پوری اترے گی۔
تحریک انصاف کرپشن سے پاک حکمرانی کی مثال قائم کرکے ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔اس موقع پر یونین کونسل ساڑوشاہ میں مسلم لیگ کے درجنوں کارکنوں جن میں حاجی شاکراللہ، ضیاء خان، حاجی اسلم خان، حنیف اللہ، ظہراللہ، ماسٹر جاوید اوردیگر مے مسلم لیگ ن سے مستعفہ ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر یونین کونسل ساڑو شاہ کے صدر طاہر شاہ، یونین کونسل نرئی کے صدر شیر شاہ ، ندیم شاہ ایڈوکیٹ ، شاہد سیراج، حاجی سیف الرحمان، شعیب خان، عبدالخالق تاوانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
جبکہ افتخار علی مشوانی اور دیگر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو ٹوپیاں پہنائے، اور مبارکباد دی۔افتخار علی مشوانی نے سردار کلے کیلئے گورنمنٹ پرائمری سکول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل سے سکول کیلئے زمین کی کاغذی کارروائی شروع کی جائے گی۔دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں عمران خان ہی وہ واحد سیاستدان ہے جس پر لوگ اعتبار کرتے ہیں، سابقہ حکمرانوں نے ہمارا حق چینا ہے ، پوری دنیا ترقی کررہی ہے جبکہ پاکستان ان کرپٹ حکمرانوں کے وجہ سے مزید پستی کے طرف جارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.