پشاور انٹر کلب کراٹے ٹورنامنٹ منصور کراٹے سینٹر نے 90پوائنٹس کیساتھ جیت لی
منگل 24 فروری 2015 18:57
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرپشاور کے تعاون سے منعقدہ انٹر کلب کراٹے ٹورنامنٹ منصور کراٹے سینٹر نے 90پوائنٹس کیساتھ جیت لی جبکہ خانز کراٹے کلب نے 45پوائنٹس لیکردوسری اور شوتوکان کراٹے سکول نے 30پوائنٹس کیساتھ تیسر ی پوزیشن حاصل کرلی ۔اختتامی تقریب کے موقع پر حاحبزادہ حماد بابر اور پاکستان بانڈوکراٹے برانچ چیف گلزار احمد مہمانان خصوصی تھے ،انکے ہمراہ زماکور ویلفیئرٹرسٹ ے چیئرمین ابراراحمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے امجد اقبال ،سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نادر خواجہ ،نائب صدرغنی الرحمن ،صوبائی آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد عمران اورخیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے صدرمنصور احمد بھی موجود تھے ۔
ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈی ایس او پشاور کے تعاون سے دو روزتک منعقدہ انٹر کلب کراٹے ٹورنامنٹ میں پشاور کے رجسٹرڈکلبوں کے کھلاڑیوں نے بھر پور طریقے سے حصہ لیا۔(جاری ہے)
ٹورنامنٹ کے 35کلوگرام ویٹ کٹیگری مقابلوں میں نوشیر وان نے گولڈ،سلمان خان نے سلور میڈل اور فضل واحد نے براؤنز میڈل جیت لیا،40کے جی میں امان نے گولڈ،سلیمان نے سلور اور اسلام نے براؤنز میڈل اپنے نام کیا،45کے جی میں نسیم نے پہلی،زبیر نے دوسری اور حامد نے تیسری پوزیشن حاصل کی،50کے جی میں اویس نے گولڈ،محمود نے سلور اورآصف نے براؤنز میڈل،55کے جی میں ہادی نے گولڈ،اکرام نے سلور اوراکرم نے براؤنز میڈل جبکہ 60کے جی میں اخترپہلے،فضل رحیم دوسرے اور محمدرضاتیسرے نمبر پر رہے۔
اوپن ویٹ کٹیگری کے مقابلوں میں احسن نے گولڈ،حسن خان نے سلوراور بصیر نے براؤنزمیڈل جبکہ کاتازمیں اویس نے پہلی ،اکرام آفریدی نے دوسری اور اکرم خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ہادی اللہ کو بہترین کھلاڑی قراردیدیاگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.