ہزارہ قوم کے درمیان موجود داخلی انتہا پسندوں اور بیرونی ایجنٹوں کی سازشوں سے قوم کو ہر حالت میں بچانے کا عزم کا اظہار کرتے ہیں، ہزار ڈیمر کریٹک ،
نوجوان نسل کو انتہا پسندی کی طرف راغب کرنیوالے عناصر کے عزائم کو ہر صورت میں ناکامی سے دوچار کریں گے، بیان
منگل 24 فروری 2015 19:19
کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ ہزارہ قوم کے درمیان موجود داخلی انتہا پسندوں اور بیرونی ایجنٹوں کی سازشوں سے قوم کو ہر حالت میں بچانے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتنی چپڑی باتوں،وعدوں اورگمراہ کن و خود سے بیگانہ کرنیوالی حکمت عملیوں کے ذریعے نوجوان نسل کو انتہا پسندی کی طرف راغب کرنیوالے عناصر کے عزائم کو ہر صورت میں ناکامی سے دوچار کریں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ عوام کی رائے پر شب خون مارنے والوں کو کبھی عوامی نمائندہ تسلیم کریں گے نہ ہی الیکشن کمیشن ،مقتدر قوتوں اور انتظامیہ کے ذریعے راتوں رات نتائج تبدیل کرنیوالے عناصر کبھی عوامی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کی جرأت کرسکیں گے۔(جاری ہے)
مصالحتی سیاست کے نام پر اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے والے عناصر نے ہر دور میں عوام کو دھوکہ اور فریب دیکر اقتدار سے چمٹے رہنے کی راہ تلاش کی ہے۔
انہی عناصر کے بوئے ہوئے انتہا پسندی کی خطر کی صورت میں ہزارہ قوم کو بدترین نشل کشی و دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا۔جبکہ انہی لوگوں نے قوم کو ہمیشہ عقیدہ و مذہب کے نام پر دوسروں کے مفادات پر قربان کرنے کی کوشش کی ہے۔جن کی سیاست کا سرچشمہ ہزارہ مخالفت پر قائم ہو۔ان سے کسی طرح کی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔بیان میں کہا گیا کہ ایچ ڈی پی اور ہزارہ قوم معتدل،روشن خیال سیاست پر یقین رکھتے ہوئے تمام اقوام ،مذاہب اور عقائد کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔ہم نے ہمیشہ خطے میں برادر اقوام کیساتھ دوستانہ روابط کو فروغ دینے کیلئے روشن خیال سیاسی قوتوں اور حقیقی مذہبی جماعتوں کیساتھ ہزارہ قوم کے رشتوں کو مستحکم کرنے کی خاطر اپنی سیاسی پالیسیاں آگے بڑھائی ہے۔یہی وجہ ہے کہ پارٹی ہر فورم میں ہزارہ قوم کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھتی ہے اور اسی طرح ہزارہ قوم کی نمائندگی کرنے کیلئے ہمیشہ پارٹی قیادت او ر کارکن تیار رہتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.