سام سنگ نے MENA فورم 2015 میں نئے لانڈری اورفلورکیئر لائن اپ کا اعلان کردیا
منگل 24 فروری 2015 22:37
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے وسطی ایشیاء اورشمالی افریقہ کے خطے کیلئے اپنے ہوم اپلائنسزلانڈری اورفلورکیئرلائن اپ میں اضافہ کے نئے سلسلے کا اعلان کیا ہے ۔ سا م سنگ نے 2015 Samsung MENA میں شاندار کارکردگی،سمارٹ ڈیزائن اور فعالیتی خصوصیات کے حامل جن تازہ ترین ایجادات کی نمائش کی ان میں ون سٹاپ لانڈری سلوشن activ dualwashTM اورانقلابی روبوٹ ویکیوم POWERbot VR9000 شامل تھے ۔
سام سنگ dualwashTM واشنگ مشین میں پانی کے جیٹ اورنرم رگڑ کی سطح کے ساتھ بلٹ انsink شامل ہے جوپکے داغ دھبوں کو علیحدہ جگہ فراہم کرتا ہے۔ dualwashTM Activ آل ان ون سلوشن صارفین کودھلے ہوئے کپڑے مختلف مقامات پرپھیلانے کے بجائے کپڑے دھونے کا پورا عمل لانڈری یونٹ میں انجام دینے کے قابل بناتا ہے ۔(جاری ہے)
سام سنگ کا نیا POWERbot VR9000 ویکیوم جدید ٹیکنالوجی اور مختلف فیچرزکا حامل ہے۔
اس کا ڈیجیٹل انورٹرموٹر، قالین کے تہہ کے اندر چھپے گند کے خاتمے اور دوسرے ملبے کواٹھانے کیلئے روایتی ویکیوم سے 60 گنا زیادہ انجذاب کی طاقت رکھتا ہے۔ CycloneForce ٹیکنالوجی گندگی کے ذرات کوایک الگ چیمبرمیں سٹورکرتا ہے تاکہ طاقتور سکشن برقرار رکھنے کیلئے یہ ذرات رکاوٹ نہ بنیں ۔اعلی کارکردگی کے حامل چپس، سینسر اوراس پرنصب ڈیجیٹل کیمرہ گھر کا ایک مکمل نقشہ تخلیق کرتا ہے اورپھرچھوٹے چھوٹے رکاوٹوں سے بچتے ہوئے خودکارطریقہ سے صفائی کا عمل پورا کرتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.