یوتھ فورم فار کشمیر کا مقبوضہ کشمیر کے علاقے کُنن پوشپورہ واقعہ میں ملوث بھارتی فوج کے افسران کو سخت سزا دینے کا مطالبہ
منگل 24 فروری 2015 23:14
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) یوتھ فورم فار کشمیر نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کُنن پوشپورہ میں23 اور24 فروری 1991 کی رات کو 53کشمیری خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث بھارتی فوج کے افسران کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کچھ شواہدکے مطابق 100 خواتین ایسی تھیں جن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی،ایک اور آزاد اور شفاف تحقیق نے اس تعداد کی تصدیق کی ہے۔
24 سال گزرنے کے باوجود متاثرہ خواتین آج بھی بھارت کی جانب سے انصاف کی منتظر ہیں،بھارت مجرموں کو سزا دینے میں ناکام رہا ہے بلکہ معاملے کو دبانے اور اس میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔یوتھ فورم فار کشمیر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، احمد قریشی نے اس موقع پر کہا کہ ہم کُنن پوشپورہ کے واقعہ پربھارت کی جانب سے انصاف کی فراہمی میں تاخیر کی بھرپور مذمت کرتے ہیں خواتین کے ساتھ زیادتی ایک بیماری کی طرح پورے بھارت میں پھیل چکی ہے اور بھارت ان واقعات کو روکنے میں بری طرح ناکام رہا ہے،بھارتی فوج خواتین کے ساتھ زیادتی کوایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کشمیری خواتین کیساتھ اس طرح کا سلوک بھارت کی مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے جو کہ ایک غیر انسانی فعل ہے یوتھ فورم فار کشمیر کے شعبہٴ اشاعت کی انچارج،شائستہ صفی نے اس موقع کی مناسبت سے ایک دستاویز جاری کی ہے جو کہ اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء دستیاب ہے اور اس سے محققین، سفارتکار اور عالمی طور پر انسانی حقوق کے کارکنان مستفید ہو سکتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.