دینی مدارس میں اصلاحات کے نفاذ کیلئے حکومت کو اپنی نیک نیتی ثابت کرنی ہوگی،عطاء الرحمن دھنیال،
دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء کو عصری علوم سے بہرہ ورکرکے دنیاکو ایک مثبت پیغام دیاجاسکتاہے، رہنما پاکستان سُنی تحریک
بدھ 25 فروری 2015 20:45
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) پاکستان سُنی تحریک کے رہنماصاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال نے کہاہے کہ دینی مدارس میں اصلاحات کے نفاذ کیلئے حکومت کو اپنی نیک نیتی ثابت کرنی ہوگی۔ دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء کو عصری علوم سے بہرہ ورکرکے دنیاکو ایک مثبت پیغام دیاجاسکتاہے۔لیکن اصلاحات کے نام پر مذہبی عقائدونظریات اوردینی علوم پر قدغن لگانے کی کوشش کی گئی تو ملک خانہ جنگی کاشکارہوجائے گا۔
لہذٰادینی مدارس کی رجسٹریشن سمیت تمام اُمور میں حکومت کومدارس کے ذمہ داروں سے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئے جبکہ بلا جواز مدارس اور مساجد کے ذمہ داران کو حراساں کرنیکا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے ہٹ کربنائی گئی کسی قسم کی پالیسی قبول نہیں کریں گے۔(جاری ہے)
ان خیالات کاظہارانہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ میں دینی مدارس کے ناظمین اورعلماء کرام کے مختلف وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی وز یر داخلہ نے دس فیصدمدارس پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام تو عائد کیا مگر ان کی نشاندہی نہیں کی جوکہ قوم کیلئے شدید تشویش کا باعث ہے۔جو مدارس دہشت گردی میں ملوث ہیں یااسکی ترغیب دیتے ہیں قوم کو ان کے نام بتائے جائیں۔نئے مدارس کی رجسٹریشن پر پابندیاں قبول نہیں کی جائیں گی۔حکومت دہشت گردوں کا تعاقب ضرور کرے مگربلاجواز مدارس کے منتظمین اور طلبا و طالبات کو تنگ نہ کیاجائے۔ بعض قوتیں مدارس اور مساجدکو اپنے مذموم مقاصدکیلئے استعمال کررہی ہیں۔مدارس کی بلاواسطہ بیرونی فنڈنگ روکنے کے لیے ریاستی سطح پر ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔مساجد اور مدارس کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اور اس سلسلہ میں تمام مکاتب فکرکے مدارس کی چھان بین کی جائے۔فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث گرفتار مدارس کے منتظمین کوسپیڈی ٹرائل کے ذریعے سخت ترین سزائیں دلوائی جائیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.