معین خان کو آئی سی سی کے کہنے وطن واپس بلایا گیا : سرفراز نواز
بدھ 25 فروری 2015 22:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سرفراز نواز نے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر معین خان کے جواءخانہ جانے کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جانا تھا لیکن آئی سی سی کی جانب سے اس واقعے کا نوٹس لیا گیا اور انہیں واپس بھیجنے کا حکم بھی آئی سی سی کی جانب سے دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کو آئی سی سی کے کہنے پر واپس بلایا گیا جبکہ سب جانتے ہیں کہ معین خان بہت بڑا جواری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ معین خان اپنے دور میں بھی میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں جبکہ بورڈ کی جانب سے جواری کو پہلے چیف سلیکٹر اور پھر ورلڈ کپ سکواڈ کے ساتھ بھیج دیا ہے تو وہ یہی کام کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اب یہ بھی خبریں آ رہی ہیں کہ معین خان مستعفی ہو رہے ہیں لیکن وہ 2 سال کی تنخواہ ایڈوانس بھی لے چکے ہیں جو معین خان کے لیے گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.