حکومت کی طرف سے صنعتی مقاصد کیلئے یکم مارچ سے سوئی گیس کی بحالی درست فیصلہ ہے‘ ظہیر بھٹہ
جمعرات 26 فروری 2015 14:09
لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ظہیر بھٹہ نے حکومت کی طرف سے صنعتی مقاصد کیلئے یکم مارچ سے گیس کی فراہمی کے اعلان کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ ٹاؤن شپ سمت ملک بھر کی انڈسٹریز میں تقریباً4ماہ سے گیس کی عدم فراہمی سے کاروبار تباہ اور صنعتکار پریشانی کا شکار ہیں،ملک کے اندر 1680کلومیٹر تاپی گیس لائن پراجیکٹ ترجیحی بنیادوں پرجلد از جلد مکمل کیا جائے کیونکہ گیس سے چلنے والی صنعتیں کئی ماہ سے مسلسل بند ش سے مزدور طبقہ بے روزگاری اور صنعتکار مالی مشکلات کا شکار ہیں اس لیے پاکستان کو گیس کی ضروریات کو پوری کرنے کیلئے گیس پائپ لائن منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
ظہیر بھٹہ نے کہا کہ صنعتی مقاصد کیلئے انڈسٹریز کو گیس کی فراہمی احسن اقدام ہے ۔ صنعتی ترقی اور حکومتی ریونیو میں اضافہ کیلئے انڈسٹریز کوبجلی گیس بلا تعطل فراہم کی جانی ازحد ضروری ہے صنعتکار حکومت کے مشکور ہیں کہ ان کی مشکلات اور مطالبات کے پیش نظر صنعتوں کو گیس کی سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتی ترقی اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہتی ہے تو اس کے لیے انڈسٹریز کو ضرورت کے مطابق بجلی ،گیس مسلسل فراہم کی جائے تاکہ انڈ سٹریز اپنی پوری استعداد کے مطابق پیداوار تیار کرکے اندرون ملک اور بیرون میں ارسال کرکے حکومت کے ریونیو میں اضافہ کا باعث بن سکے۔اس طرح حکومت معاشی بحران سے بھی باہر نکل آئے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا اور پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔نیز بے روزگاری کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.