سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے بائیسویں آئینی ترمیم سمیت تمام اقدامات خوش آئند عمل ہے، کنور دلشاد
جمعرات 26 فروری 2015 17:40
اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے بائیسویں آئینی ترمیم سمیت تمام اقدامات خوش آئند عمل ہے لیکن اس میں جماعت کا سربراہ ایک آمر بن جائے گا‘ انہیں مجبور کیا جائے کہ وہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران اور جماعت کے عہدیداران میں ٹکٹ تقسیم کرتے وقت ان سے مشاورت کریں‘ ڈرائنگ روم کی سیاست بند ہونی چاہئے۔
”اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ کو تمام عہدیداران اور ممبران سے طویل مشاورت کرنی چاہئے۔ جمہوریت کے اندر اگر آمریت پیدا ہوگئی تو اس سے بھی جمہوری نظام کو خطرات لاحق ہوجائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 73ء کے آئین کے آرٹیکل 17 اور 25 کی یہ خلاف ورزی ہے کہ آزادی اظہار پر پابندی عائد کی جائے اور جب سیکرٹ کی بجائے شو آف ہینڈ یا اوپن ووٹنگ ہوگی تو اس میں ایک طرف کرپشن کا راستہ رکے گا تو دوسری طرف کوئی بھی شخص پارٹی سربراہ کو 20‘ 25 کروڑ روپے دے کر سینیٹر بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت کے سربراہ کو تمام عمل کو شفاف بنانے کیلئے ممبران اور جماعت کے عہدیداران سے طویل مشاورت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ڈرائنگ روم کی سیاست کرتے ہوئے اگر نام نہاد پارلیمانی بورڈ پر ان کی مشاورت سے سارے فیصلے کئے گئے تو اس سے بھی جماعت کے اندر ڈکٹیٹر شپ جنم لے گی۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.