حمیدہ وحیدالدین سے یو این ویمن اور مشیر وزیر اعلی سلمان صوفی کی ملاقات،
خواتین کی بحالی اور تشدد کی روک تھام کے بل اور دیگر حکومتی اقدامات کے متعلق آگاہ کیا
جمعرات 26 فروری 2015 20:30
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین سے یو این ویمن کے وفد اور وزیر اعلی کے مشیر سلمان صوفی نے ملاقات کی اور حکومت پنجاب کے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے بل اور دیگر حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے حکومت پنجاب کے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے انسداد تشدد اور بحالی بل کے متعلق پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وائلنس بل کی منظوری سے تمام خواتین کو ہر سطح پر فائدہ ہو گا اور کسی بھی قسم کے تشدد کا شکار خاتون کی فوری داد رسی، بحالی، قانونی امداد اور روزگار کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانا چاہتی ہے اور اس کے لئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں - انہوں نے یو این ویمن کے وفد کو خواتین کی ترقی اور مدد کے سلسلے میں حکومت کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ یو این ویمن کے وفد کے سربراہ جمشید قاضی، فوزیہ طارق اور عظمی قریشی نے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔وزیر اعلی کے مشیر سلمان صوفی نے وائلنس بل کی تفصیلات کے متعلق وفد کے سوالات کے جوابات دیئے- اس موقع پر خواتین کمیشن کی چیئر پرسن فوزیہ وقار بھی موجود تھیں۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.