حکمران نجکاری کے نام پر قومی اداروں کی لوٹ سیل لگانا چاہتے ہیں‘یہ نجکاری نہیں، شریف کاری ہے، مزدور یونینز کے ساتھ ہیں‘ادارے ٹھیک کرنے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والے برائے فروخت کے اشتہار لگارہے ہیں،
مرکزی صدر عوامی تحریک رحیق عباسی کا واپڈا یمپلائز پیغام یونین کے احتجاج میں شرکت اور خطاب
جمعرات 26 فروری 2015 21:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ حکمران نجکاری کے نام پر قومی اداروں کی لوٹ سیل لگانا چاہتے ہیں یہ نجکاری نہیں” شریف کاری“ ہے قومی دولت اور اثاثوں کو لوٹنے کے منصوبے بنانا حرام خوری ہے جسے پاکستان کے عوام اب کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے گزشتہ روز واپڈا ایمپلائز پیغام یونین کے نجکاری کے خلاف واپڈا ہاؤس مال روڈ کے سامنے احتجاج اور احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور ملازمین اور عہدیداروں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی معاشی پالیسیاں آئی ایم ایف بناتا ہے، آئی ایم ایف کے حکم پر حکمران موٹروے بھی رہن رکھ چکے ہیں اور واپڈا سمیت پی آئی اے، ریلوے بھی بیچ کھانا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شریف برادران جب بھی برسراقتدار آتے ہیں منافع بخش قومی اداروں کو اپنے قریبی دوستوں اور مالشیوں کے ہاتھ اونے پونے بیچ کر خزانہ کنگال کر دیتے ہیں، حکمران اداروں کو ٹھیک کرنے کا نعرے لگا کر اقتدار میں آئے اور اب ان پر برائے فروخت کے اشتہار لگارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ہر طرح کے ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے کی تاریخ رکھتی ہے ہم قومی اداروں کو بچانے کیلئے ملازمین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور جہاں ملازمین کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین ملک بچانے کیلئے گو نواز گو تحریک کا حصہ بنیں ،ان حکمرانوں کا ہر دور ملازم اور عوام دشمن ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر خزانہ واحد وزیرخزانہ ہیں جس نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ پر اعتراض کیا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.