نقل کا رجحان ختم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات کو عوامی سطح پر زبردست پزیرائی مل رہی ہے،عبداللہ جان
جمعرات 26 فروری 2015 23:02
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)سیکریٹری اطلاعات عبداللہ جان نے کہاہے کہ نقل کے رجحان کو ختم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات کو عوامی سطح پر زبردست پزیرائی مل رہی ہے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ صوبائی سیکریٹریز ، کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ وقتاً فوقتاً امتحانی مراکز کا دورہ کرکے امتحانی عملہ کی نگرانی کررہے ہیں حکومت کے اس عمل سے مستقبل میں ہمارے تعلیمی معیار پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔
محنتی طلباء و طالبات کو ان کا حق ملنے میں آسانی کے ساتھ سا تھ ان کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی سیکریٹری اطلاعات نے جمعرات کے روز گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حب، گورنمنٹ گرلز اسکول حب، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اکرم کالونی کا دورہ کرکے نقل کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حب نعیم جان گچکی کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عظیم ساجدی، ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن قلات عزیز کرد بھی ہمراہ تھے۔
سیکریٹری اطلاعات نے گڈانی جیل میں واحد امیدوار کے پیپر کا بھی جائزہ لیا۔ بعدازاں سیکریٹری اطلاعات نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول وندر کا بھی دورہ کیا اور امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی ہدایت کے مطابق نقل کے خلاف سخت ایکشن لے کر ملوث امیدواروں کو امتحانی سینٹر سے خارج کریں تاکہ اگلے پرچے کے لئے وہ محنت اور تیاری کرکے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ نقل کی روک تھام کے لئے یہ پہلی سیڑھی ہے آئندہ بھی امتحانات میں اسی طرح سختی ہوتی رہے گی۔ طلباء کو چاہئے کہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.