مالی میں جرمن افواج کے تربیتی مشن میں توسیع

جمعہ 27 فروری 2015 15:03

برلن(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) مغربی افریقی ملک مالی میں جاری جرمن افواج کے تربیتی مشن میں توسیع کر دی گئی ۔جرمن میڈیا کے مطابق آئندہ 15 ماہ تک250 جرمن فوجیوں کی بجائے 350 فوجی مقامی سکیورٹی فورسز کو تربیت فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

دارالحکومت برلن میں واقع جرمن پارلیمان میں 516 اراکین پارلیمان نے اس کے حق میں ووٹ دیے جبکہ61 نے اس کی مخالفت کی۔ اس سال اگست سے جرمن افواج مالی میں جاری یورپی یونین مشن کی کمان سنبھال لیں گی۔ یہ مشن فروری 2013 سے چلا آ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :