خیبر پختونخواہ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فاٹا اور چاروں صوبوں کے درمیان وفاقی حکومت سے ”ہاٹ لائن“ کے قیام کا مطالبہ کر دیا
جمعہ 27 فروری 2015 17:06
اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) خیبر پختونخوا حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت سے فاٹا اور چاروں صوبوں کے درمیان ”ہاٹ لائن “ کے قیام کا مطالبہ کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے صوبہ خیبر پختونخواہ نے وفاقی حکومت کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ فاٹا اور چاروں صوبوں کے درمیان ”ہاٹ لائن“ قائم کی جائے ۔
مراسلے میں مزید تجویز دی گئی ہے کہ ہاٹ لائن کے قیام سے دہشت گردی ،سمگلنگ ،اغواء برائے تاوان ،منشیات کے کاروبار کی روک تھام اور دیگر جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔مراسلے کے مطابق ہاٹ لائن کے قیام سے 24 گھنٹے ذمہ دارافسران موجود رہیں گے اور صوبوں کے درمیان مسلسل رابطے میں رہیں گے ۔(جاری ہے)
بروقت اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ سکیں گے،مراسلے کے مطابق ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صوبوں کا تعاون ناگزیر ہے ،چاروں صوبائی حکومتیں آپس میں مسلسل رابطے میں رہیں گی تو دہشت گردی اور دیگر جرائم پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے گا ۔
صوبائی حکومت نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں امن و امان کا قیام ضروری ہے ،ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دہشت گردی کا جلد از جلد خاتمہ کیا جائے اور صوبوں کے درمیان ”ہاٹ لائن ‘ ‘ کے قیام کی فوری طور پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس کے قیام کا اعلان کیا جائےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.