سندھ سے سینیٹ کے (ن) لیگ کے واحد امیدوار سید ظفر علی شاہ نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے،
مسلم لیگ (ف) کے فقیر محمد بخش خاصخیلی بھی کاغذات نامزدگی واپس لے چکے ہیں ، مجموعی طور پر 26امیدوار میدان میں رہ گئے
جمعہ 27 فروری 2015 18:44
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) سندھ سے سینیٹ کے مسلم لیگ (ن) کے واحد امیدوار سید ظفر علی شاہ المعروف اللہ ڈنو شاہ نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں ۔اب مجموعی طور پر 11نشستوں کے لیے 26امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں ۔جمعہ کو سندھ سے جنرل نشست کے لیے مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار سید ظفر علی شاہ المعروف اللہ ڈنو شاہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیے ۔
جبکہ جمعرات کو مسلم لیگ (فنکشنل) کے فقیر محمد بخش خاصخیلی بھی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے چکے ہیں جو جنرل نشست پر امیدوار تھے ۔اب چھوٹی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے واحد امیدوار مسلم لیگ (فنکشنل)کے امام الدین شوقین ہیں جنہوں نے جنرل نشست کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں ۔2 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس ہونے کے بعد اب مجموعی طور پر 26امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں اور 28فروری کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
کھانے کے ڈبوں میں چھپے بم غزہ میں دہشت کا نیا سبب
-
وزیراعلیٰ مریم نوازاورقائد محمد نواز شریف کی حافظ آباد آمد، سائرہ افضل تارڑسے انکے والد کی وفات پراظہار تعزیت، فاتحہ خوانی کی
-
پاکستان قونصلیٹ دبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں: مریم نوازشریف
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
-
ملک میں مہنگائی کی شرح 18 فیصد سے نیچے آ گئی
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری
-
پاکستان اورایران کی جانب سے لائزون افسران کی تقرری کر دی گئی ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
سعودی بزنس وفدکا متوقع دورہ پاکستان کے لئے وزیر اعظم شہبازشریف نے 16رکنی اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دیدی
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں‘ مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.