تعلیمی اداروں میں معصوم وکمسن طلباوطالبات کو اسلحہ کی تربیت دینا قابل مذمت ہے ،لطیف مغل
جمعہ 27 فروری 2015 20:57
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات منظور عباس نے تعلیمی اداروں میں معصوم وکمسن طلباوطالبات کو اسلحہ کی تربیت دیئے جانے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے خطرناک قرار دیا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام دن دھاڑے اسلحہ کے زور پر لوٹ لئے جاتے ہیں لیکن ابھی اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہے تو دوسری جانب معصوم طلباوطالبات کو اسلحہ چلانے کی تربیت دے کر ایک خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے جس پر ملک کے پالیسی سازوں کو سوچنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگر دس فیصد طلباوطالبات نے اسلحہ کی تربیت کا غلط استعمال کیا تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ نہ جانے وہ کونسی قوت ہے جس نے اس کھیل کی اجازت دی ہے جو کہ قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ لسانی و مذہبی انتہا پسند تنظیمیں ہمارے تعلیمی اداروں میں پوری طرح سرایت کر چکی ہیں اور اندیشہ ہے کہ اسلحہ کی تربیت مستقبل میں تعلیم یافتہ انتہا پسند بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا جس کا تدارک وقت کی اشد ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل اسمبلی فلسطینیوں کی آزاد مملکت کی منظوری کے لیے سکیورٹی کونسل پر دبائو ڈالے،پاکستان
-
موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والی کار سوار خواتین کے خلاف مقدمہ درج
-
جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
-
جرمنی میں اسلامی قانون کے حامیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
-
معاشی بحران دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہاہے،اعظم نذیر تارڑ
-
کسی غیر ملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کریں گے، دفتر خارجہ
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.