حافظ آباد، نصف صدی تک فن پہلوانی سے وابستہ رہنے والے پہلوان بیماریوں میں مبتلا
جمعہ 27 فروری 2015 21:30
حافظ آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء)سینکڑوں پہلوانوں کو چت کرکے شہرت پانے والے ملک کے معروف پہلوان راجو راکٹ نے کہا ہے کہ وہ نصف صدی تک فن پہلوانی سے وابستہ رہے۔انڈیاکے پہلوانوں سمیت ملک کے بڑے بڑے پہلوانوں کو بچھاڑا لیکن آج وہ خود کئی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے بعد بے بسی کے عالم میں چت ہورہے ہیں اور کوئی اُنکی تیمارداری اور آواز سننے والا نہیں۔
70سالہ راجو راکٹ نے یہاں مقامی صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران آہیں اور سسکیاں بھرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اُنہیں اُنکی خدمات کے اعتراف میں تمغہ ہلال استقلال سے بھی نوازاتھا لیکن آج انکاگھر ایسے تمغوں، شیلڈوں، ٹرافیوں اور انعامات سے بھرا پڑا ہے۔لیکن یہ تمام اعزازت اور تمغہ جات میرے علاج میں میری کوئی مدد نہیں دے رہے۔(جاری ہے)
سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اس نامور پہلوان نے مزید کہا کہ جب وہ عالم شباب میں اکھاڑے /میدان میں اترتا توہزاروں لوگ اسے داد شجاعت دیتے لیکن آج جب اسے مختلف امراض نے اسے بچھاڑا ہوا ہے ۔
ارباب اقتدار سمیت کوئی اس کی خبر لینے والا نہ ہے۔جس کی وجہ سے وہ اب بے بسی کے عالم میں زندگی کے آخری سانس لے رہا ہے۔راجو نے روتے ہوئے کہا کہ اسکے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ ایک بیٹا جھوٹے مقدمہ میں سات سال سے جیل بھگت رہا ہے جبکہ باقی سب بچے بے روزگار ہیں اور ابتر مالی حالات نے اسکی زندگی کے آخری لمحات کو اجیرن کردیا ہے۔راجو راکٹ نے خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ اسکا علاج معالجہ سرکاری سطح پر کروایا جائے تاکہ وہ باقی ماندہ زندگی سکون سے بسر کرسکے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.