ورلڈ کپ 2015ء : متحدہ عرب امارات کا بھارت کو جیت کے لیے 103رنز کا ہدف

ہفتہ 28 فروری 2015 13:57

ورلڈ کپ 2015ء : متحدہ عرب امارات کا بھارت کو جیت کے لیے 103رنز کا ہدف
پرتھ(ار دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28۔فروری 2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے 21ویں میچ میں متحدہ عرب امارات نے بھارت کو جیت کے لیے محض 103رنز کاہدف دیا ہے ۔ ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسو سی ایشن گراؤنڈ ،پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں متحدہ عرب امارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پوری امارتی ٹیم تجر بہ کار بھارتی باؤلرز کا مقا بلہ نہ کر سکیں اور محض 102رنز پر پوویلین لوٹ گئی ۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارت کی جانب شائیمان انور 35اور خرم خان 14رنز بنا کر ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے بلے باز رہے ۔ بھارت کی جانب سے ایشون نے 4، یادو اور جدیجہ نے 2،2 جبکہ موہت شرما اور بھو نیشور کمار نے 1،1کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :