رحیم یارخان، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر جاوید احمد کا سبزی و فروٹ مارکیٹ کا دورہ
ہفتہ 28 فروری 2015 16:06
رحیم یارخان(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015)اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر جاوید احمد کا سبزی و فروٹ مارکیٹ کا دورہ، سبزیوں و فروٹ کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔سبزی و فروٹ مارکیٹ میں دوکانداروں کی جانب سے تجاوزات قائم کرنے پر برہمی کا اظہار سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو فوری طور پر تجاوزات ختم کرانے کی ہدایت۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر جاوید احمد نے سبزی و پھل کے نرخوں و نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے ڈی او لیبر عمران حیدر ٹیپو، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی فاروق احمد و دیگر کے ہمراہ سبزی وپھل مارکیٹ کا دورہ کیا اس موقع پر صدر سبزی و فروٹ مارکیٹ چوہدری محمد امین بھی موجو دتھے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ نیلامی کوصاف و شفاف بنایا جائے اور عوام کو معیاری سبزی و پھل مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سبزی و پھل مارکیٹ میں آنے والے خریداروں کی سہولت کے لئے سبزی منڈی عہدیداران کے تعاون سے سبزی و پھل فروخت کرنے والوں کی حد بندی کی جائے تاکہ وہ سڑک کے درمیان میں بیٹھ کر اپنی اشیاء کی فروخت نہ کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اور ان کے اوزان اچانک چیک کئے جائیں تاکہ صارفین کا استحصال نہ ہو سکے۔اس موقع پر صدر سبزی و فروٹ مارکیٹ چوہدری محمد امین نے یقین دہانی کرائی کے سبزی و پھل کے سٹالز کو پیچھے کر کے سڑکوں کو کشادہ کیا جائے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.