مسلمانوں کے قتل عام کے باجود دہشت گرد بھی ان کو ہی قرار دیا جارہاہے، اللہ سے قلبی تعلق ہی مسلمانوں کو بچا سکتا ہے، اگرہم اللہ کی نافرمانی کا راستہ چھوڑ کر توبہ کرلیں تو ہماری مشکلات حل ہو سکتی ہیں
جماعت اسلامی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا فیصل آباد ورکرز کنونشن سے خطاب
ہفتہ 28 فروری 2015 17:38
فیصل آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں صرف مسلمانوں پر ہی زندگیوں کو تنگ کیا جارہا ہے، کشمیر ، فلسطین،عراق،شام میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہاہے جبکہ دہشت گرد بھی مسلمانوں کو ہی قرار دیا جارہاہے، امن اور عافیت صرف اللہ کی پناہ میں ہی حاصل ہوسکتی ہے،اللہ سے قلبی تعلق ہی مسلمانوں کو بچا سکتا ہے، اگرہم بحیثیت قوم اللہ کی نافرمانی کا راستہ چھوڑ کر سچے دل سے توبہ کرلیں تو ہماری مشکلات اور پریشانیوں کو دور ہو سکتی ہیں مگر حکمران اپنے اس باغیانہ رویے کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ۔
وہ گزشتہ شب المرکز الاسلامی چنیوٹ میں ورکرز تربیتی کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر ضلعی امیرسردار ظفرحسین خان،نائب امرا رانا وسیم ایڈووکیٹ،رائے اکرم کھرل،زمان خاں نیازی،میاں عبدالکریم اوردیگربھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ قرآن حقیقت میں کتاب انقلاب اورسرچشمہ ہدایت ہے،حب رسول ہی ہماری اساس ہے اورہمارے تمام مسائل کاحل اسوہ حسنہ پرعمل پیراہونے سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہاکہ دنیاکے چالیس سے زائدممالک کی فوج نے افغانستان پرچڑھائی کررکھی ہے جبکہ باون سے زائدمسلم ممالک کے حکمران خاموش تماشائی کاکرداراداکررہے ہیں اورامت مسلمہ کوتباہی کی طرف دھکیلنے کی سازشوں کاحصہ داربن رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں خودکواسلامی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالناہوگااوروالدین کوبھی اپنے بچوں کے لئے وقت نکال کرانہیں قرآن وسنت سے جوڑناہوگا۔ مغرب کے استحصالی نظام کوخیربادکہتے ہوئے اسلامی سنہری معاشی اصولوں کواختیار کیاجائے اسی میں ہماری دنیاوآخرت میں کامیابی پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم نے اپنے اسوہ حسنہ کی صورت میں اسلام کا جو عملی نمونہ پیش کیا ہے وہ تمام عالم انسانیت کے لئے عدل و مساوات، مفاہمت اور رواداری کی ایک قابل تقلید مثال ہے۔صرف مثیاق مدینہ کوبنیادی منشوربناکرہی عادلانہ معاشرہ قائم کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اخوت و بھائی چارہ اور یگانگت و اتحاد کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی، امت مسلمہ کے حالات سنگین سے سنگین ہو رہے ہیں ۔ملکی سلامتی و قار داؤ پر لگا یا جا رہا ہے ۔حکمران اقتدار اور باریوں کے چکر میں پھنس کر رہ گئے ہیں ۔پاکستان اور ملت اسلامیہ کے خلاف یہودی لابی کے منصوبے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔ امریکہ اور اس کے اتحادی پاکستان اور ملت اسلامیہ کو تباہ کرنے کے لئے دن رات سازشوں میں مصروف ہیں جبکہ عالم اسلام کے حکمران عدم اتفاق کا شکاربنے ہوئے ہیں۔اسوہ رسول کو مشعل راہ بناکر ہی امت مسلمہ اپنا کھویاہوا مقام حاصل کرسکتی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاکستان میں نیشنل میڈیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر معلومات روکنے کے ایجنڈے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.