پاکستان ریلویز کی چیئرپرسن پروین آغا کا ریلوے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

ہفتہ 28 فروری 2015 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) پاکستان ریلویز کی چیئرپرسن پروین آغا نے گزشتہ روز ریلوے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور جنرل منیجر آپریشن ریلوے جاوید انور بوبک سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن پروین آغا نے جاوید انور بوبک کو چیف ایگزیکٹو ریلوے کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ جی ایم آپریشن ریلوے کی پوسٹ اپ گریڈیشن کے بعد جاوید انور بوبک پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو کے عہدے کا فیصلہ ریلوے مفاد میں ایک بہتر فیصلہ ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :