جماعت اسلامی شعبہ خواتین کا 8مارچ عالمی یوم خواتین کو امہات المومنین کے نام منسوب کرنے کا فیصلہ
اتوار 1 مارچ 2015 18:21
فیصل آباد(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) جماعت اسلامی شعبہ خواتین نے 8مارچ عالمی یوم خواتین کو امہات المومنین کے نام منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں 10مارچ تک عشرہ سیدہ خدیجة الکبری منایا جائے گا ۔مسلم خواتین کیلئے رول ماڈل حضرت خدیجة الکبری ہیں، عشرہ امہات المومنین میں ملک بھر میں خواتین کو اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے ،اسلام کے تفویض کردہ حقوق و فرائض کی اہمیت کو اجاگر کرنے ،معاشرے کے غلط رسوم و رواج اور جبر و تشدد سے خواتین کو محفوظ رکھنے اور عورتوں کو حضرت خدیجة الکبری کو رول ماڈل کے طور پر پیش کرنے کیلئے قومی سطح پر مہم چلائی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی ضلعی ناظمہ محترمہ فوزیہ محبوب نے فیصل آباد میں شعبہ خواتین کی ضلعی اور زونل ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عشرہ امہات المومنین کے دوران ملک بھر میں ایک خصوصی مہم چلائی جائے گی ،اس مہم میں حضرت خدیجہ کی سیرت مطہرہ پر لٹریچر ،ہینڈ بلز کی تقسیم ،پوسٹر اور سٹکرز اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔
حضرت خدیجة الکبری امت کی ماں ہیں جنہوں نے سب سے پہلے حضور نبی پاک پر ایمان لا کر قیامت تک کی عورتوں کو سربلند کیا،مسلم خواتین کیلئے کوئی اداکارہ ،گلوکارہ یا ڈانسر رول ماڈل نہیں ہوسکتی ،ہم امت مسلمہ کی بیٹیاں ہیں ہمیں کسی طرح بھی یہ گوارہ نہیں کہ اسلام کے تہذیب و تمدن کے خلاف کسی عورت کو استعمال کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مغربی و ہندوانہ تہذیب اور مادہ پرستی تیزی کے ساتھ مسلم گھرانوں میں پھیلائی جا رہی ہے اور اسلامی تہذیب کو مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دنیاوی تہذیب نے انسانی رشتوں کا تقدس ختم کردیا ہے ،حقوق کے نام پر عورت کو حیااور حجاب سے عاری کیا جارہا ہے ،اس صورت حال میں ضروری ہے کہ ہم دنیا کو اسلام کی باحیا اور روشن تعلیمات سے روشناس کروائیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ انسانوں کے تمام مسائل کا حل اللہ تعالیٰ کی مکمل اطاعت و فرمانبرداری اور اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل کرنے میں ہے ۔ نبی مہربان حضرت محمد نے ہمیں قرآن اور سنت مطہرہ کی شکل میں وہ صراط مستقیم فراہم کی ہے جس پر چل کر ہم دنیائے عالم پر حکمرانی کرسکتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.