فیصل آباد،موسم کی تبدیلی ،بہار کی آمد، دن بھر ہونے والی بارش نے موسم کو پھر سرد کر دیا
اتوار 1 مارچ 2015 18:22
فیصل آباد(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) موسم کی تبدیلی ،بہار کی آمد، دن بھر ہونیوالی بارش نے موسم کو پھر سرد کر دیا، رم جھم برستی بوندوں سے سیروتفریح کیلئے آنیوالی فیملیز لطف اندوز ہوتی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں ہونیوالی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
(جاری ہے)
ملک کے تیسرے بڑے شہر اور گردونواح میں لوگوں نے سہانے موسم سے لطف اندوزہونے کے لئے پارکوں کا رخ بھی کیا اور اتوار کی چھٹی ہونے کے باعث بچوں کی بڑی تعداد بھی تفریحی مقامات پر موجود رہی، ہفتہ وار چھٹی اور بارش نے شہریوں کے لئے نوید مسرت کا کام دکھایا اور فیصل آباد کے تفریحی مقامات اور پارکوں میں شہریوں کا رش رہا، لوگ اس موقع پر رم جھم برستی بوندوں سے بھرپور لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔
تفریحی مقامات اور پارکوں میں سہانے موسم اور اتوار کی چھٹی کے باعث پہنچنے والی فیملیز اپنے ساتھ رنگ برنگے غبارے اور کھیلوں کا مختلف سامان لئے کھیل کو د میں مصروف نظر آئیں۔ اس موقع پر لوگ موسم کی مناسبت سے کھانے پینے کا سامان بھی ساتھ لے کر آئے تھے اور انہوں نے سارا دن ہفتہ وار چھٹی اور سہانے موسم کو خوب انجوائے کیا۔علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.