ایف بی آر نے سال 2014ء کی جنرل ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کا فیصلہ آخری وقت پر موخر کردیا
پیر 2 مارچ 2015 13:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) ایف بی آر نے سال 2014ء کی جنرل ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کا فیصلہ آخری وقت پر موخر کردیا‘ پارلیمنٹرینز ٹیکس ڈائریکٹری کی اشاعت کھٹائی میں پڑگئی‘ ایف بی آر نے جنرل ٹیکس ڈائریکٹری 28 فروری کو شائع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو اب 21 مارچ کو شائع ہوگی‘ ترجمان ایف بی آر شاہد حسین اسد نے کہا کہ مینوئل ٹیکس گوشواروں کی انٹری نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکس ڈائریکٹری بروقت شائع نہ ہوسکی۔
اتوار کے روز ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2013-14ء کے دوران ٹیکس وصولیوں کی جنرل ٹیکس ڈائریکٹری اور پارلیمنٹرینز ڈائریکٹری 28 فروری کو شائع کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم گذشتہ سال بھی ٹیکس ڈائریکٹری کی اشاعت پر متعدد حکومتی عہدیداروں‘ سیاستدانوں اور بڑے بڑے سرمایہ داروں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا جن کے بے پناہ دباؤ کی وجہ سے ایف بی آر نے جنرل ٹیکس ڈائریکٹری اور پارلیمنٹرینز ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کا فیصلہ موخر کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.