قائم مقام ڈی سی اوخانیوال کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر سبزی منڈی خانیوال کا اچانک معائنہ
پیر 2 مارچ 2015 14:00
خانیوال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) قائم مقام ڈی سی او اشفاق احمد چوہدری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر سبزی منڈی خانیوال کا اچانک معائنہ کیا ۔اس موقع پر ای ڈی اوزراعت رانا احمدمنیر‘ایڈ منسٹریٹرمارکیٹ کمیٹی شیخ جہانگیر احمد ‘سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر سرکاری افسران بھی موجو دتھے ۔
(جاری ہے)
قائم مقام ڈی سی او نے مٹر‘گاجر ‘گوبھی ‘سیب ‘کنوسمیت دیگر سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کا تفصیلی جائزہ لیا اور خصوصی طور پر ان کے معیار کی جانچ چیکنگ کی ۔
انہوں نے سبزی منڈی میں آئے ہوئے بیوپاریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں کو کم نرخ پر معیاری پھل اور سبزیو ں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ سبزیوں او رپھلوں کی نیلامی کے وقت موقع پر موجود رہ کر ان کے ریٹ مقرر کریں اور خوردہ فروشوں تک ان کی ریٹ لسٹیں بر وقت بھجوائیں ۔انہوں نے سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی اور حفاظتی انتظامات کا بھی جائز ہ لیا۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.