خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کادوسرا مرحلہ پیر کے روز سے شروع ہو گیا
پیر 2 مارچ 2015 22:21
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) صحت کا اتحاد پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کادوسرا مرحلہ پیر کے روز سے شروع ہو گیا۔ تین دنوں پرمحیط اس مہم کے دوران صوبے کے اکیس اضلاع میں 27لاکھ اور 70ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
محکمہ صحت کے پولیوایمرجنسی آپریشن سنٹر سے جاری رپورٹ کے مطابق اس مہم کے لئے مجموعی طور پر 8,157پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جن میں سے موبائل ٹیموں کی تعداد 7,168فکس ٹیموں کی تعداد 717جبکہ ٹرانزٹ ٹیموں کی تعداد 272ہے۔
ان موبائل ٹیموں کے لئے 233گاڑیاں اور 1812موٹر سائیکلیں فراہم کی گیئں ہیں۔ مہم کے دوران ضلع بنوں، چارسدہ،ڈی آئی خان، ہنگو، لکی مروت، مردان، پشاوراورٹانک کے تمام یونین کونسلوں اور ان اضلاع میں قائم تمام مہاجر کیمپوں میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جبکہ باقی اضلاع کے منتخب یونین کونسلوں اور خصوصاً ہائی رسک علاقوں میں بچوں کوپولیو بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حنیف عباسی سے کوئی شکوہ نہیں،سیاست میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، انوارالحق کاکڑ
-
چیئرمین پی اے سی کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے شیر افضل مروت کی مخالفت کر دی
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
فوجی عدالتوں کے 20 مقدمات کے فیصلے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.